مسجد حرام میں نمازیوں اور معتمرین میں 10 ہزار چھتریاں تقسیم

مسجد حرام میں نمازیوں اور معتمرین میں 10 ہزار چھتریاں تقسیم

مکہ مکرمہ:حرمین شریفین کے جملہ امور کی ذمہ دار پریزیڈنسی کی جانب سے کل جمعہ کے موقعے پر نمازیوں، عمرہ زائرین اور مسجد حرام میں مختلف ذمہ داریاں انجام دینے والے کارکنوں میں 10 ہزار چھتریاں تقسیم کی گئیں۔اس حوالے سے پریزیڈنسی کی جانب سے ’آپ کی چھتری آپ کے ہاتھ میں‘ کے عنوان سے چھتریوں کی تقسیم کا پروگرام شروع کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد بیت اللہ میں خدمات انجام دینے والوں اور نمازیوں کو عبادت کی انجام دہی سہولت فراہم کرنا ہے۔

’آپ کی چھتری آپ کے ہاتھ میں‘ کے عنوان سے شروع کردہ پروگرام کا مقصد طواف کے دوران زائرین کو دھوپ سے بچانے میں مدد فراہم کرنا اور مسجد حرام میں خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کی معاونت کرنا ہے۔