جاپان کی نصف سے زائد آبادی کو کورونا کی دونوں ویکسین لگادی گئی

جاپان کی نصف سے زائد آبادی کو کورونا کی دونوں ویکسین لگادی گئی

ٹوکیو:جاپان میں ملک کی آدھی سے زیادہ (50فیصد سے زیادہ) کو کورونا وائرس (کووڈ 19) کی دونوں ویکسین لگا دی گئی۔جاپان میں انسداد کورونا وائرس کے انچارج وزیر یاسوتوشی نشی مورا نے اتوار کو این ایچ کے براڈکاسٹر کو یہ اطلاع دی۔ اسپوتنک کی خبر کے مطابق،مسٹر نشی مورا نے کہا “جاپان کی کل آبادی کے 50فیصد سے زائد کو کورونا کی دونوں ویکسین دی گئی ہیں۔ اگر کورونا ویکسینیشن کی موجودہ شرح اسی طرح جاری رہی تو ہم توقع کرتے ہیں کہ جن لوگوں نے دونوں ویکسین حاصل کی ہیں ان کی مجموعی تعداد اس ماہ کے آخر تک 60فیصد سے اوپر پہنچ جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ جاپان نے اپنی ملک گیر ویکسینیشن مہم اس سال فروری کے وسط میں شروع کی تھی۔ جاپان میں فی الحال تین ویکسین فائزر/ بائیو ٹیک ، ایسٹرا زینیکا اورموڈرینا سرکاری طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔