آہان شیٹی کی ڈیبو فلم ‘تڑپ’ کا ٹریلر ریلیز

آہان شیٹی کی ڈیبو فلم ‘تڑپ’ کا ٹریلر ریلیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی کے بیٹے آہان شیٹی کی ڈیبو فلم ‘تڑپ’ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے ۔

آہان شیٹی کی ڈیبو فلم ‘تڑپ’ ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے ۔ اس دوران فلم سازوں نے ‘تڑپ’ کا ٹریلر ریلیز کر دیا ہے ۔ ٹریلر میں آہان کا دھماکہ دار انداز نظر آ رہا ہے ۔ ٹریلر کے آغاز میں آہان موٹر سائیکل پر سٹنٹ اور زبردست فائٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹریلر میں تارا سوتاریا کی انٹری ہوتی ہے ۔ ٹریلر میں آہان اور تارا سوتاریہ کی کیمسٹری دیکھنے لائق ہے ۔

آہان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا “ میرا پہلا ٹریلر ‘کریزی ٹو تھنک’ ریلیز ہوچکا ہے ۔ تڑپ ایک ایسی فلم ہے جسے شیئر کرنے کے لئے میں اب اور انتظار نہیں کرسکتا۔ یہ فلم رواں سال تین دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔