شوٹر نروال نے طلائی ، اڈانا نے چاندی کے تمغے حاصل کئے

ٹوکیو پیرالمپکس میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد15ہوگئی  

شوٹر نروال نے طلائی ، اڈانا نے چاندی کے تمغے حاصل کئے

ٹوکیو :ہندوستانی نشانے باز منیش ناروال اور سنگھ راج اڈانا نے ہفتہ کو ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے شوٹنگ پی4مکسڈ50میٹر پستول ایس ایچ1ایونٹ میں بالترتیب سونے اور چاندی کے تمغے جیتے ۔ان دو تمغوں کے ساتھ ان کھیلوں میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 15تک ہوگئی ہے ۔

یو این آئی کی خبر کے مطابق،19سالہ ناروال نے فائنل میں 218.2کا پیرالمپک ریکارڈ قائم کیا اور گولڈ میڈل جیتا۔

دریں اثنا ، اڈانا نے 216.7کے اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ ان کھیلوں میں اڈانا کا یہ دوسرا تمغہ ہے ۔ اس نے اس سے قبل منگل کو پی 1مینز 10میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ 1ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ روسی اولمپک کمیٹی کے سرگئی مالیشیو نے 196.8کے اسکور کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔

اس سے قبل دونوں ہندوستانی شوٹر نے بھی کوالیفیکیشن را نڈ میں اچھی پیش رفت کی اور فائنل میں جگہ بنائی۔ اڈانا 536کے اسکور کے ساتھ چوتھے اور ناروال 533کے اسکور کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہا۔ ایک اور ہندوستانی شوٹر آکاش کوالیفائنگ را نڈ میں 27ویں نمبر پر رہا۔