ٹیم انڈیا اگلے سال موسم گرما میں نگلینڈ کا دورہ کرے گی

میرا وطن نیوز

ٹیم انڈیا اگلے سال موسم گرما میں نگلینڈ کا دورہ کرے گی

لندن: ہندوستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم اگلے موسم گرما میں وائٹ بال سیریز کے لیے ایک بار پھر انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بدھ کے روز مذکورہ معلومات دی ہے۔انگلینڈ نے اگلے موسم گرما کے لیے مردوں کے بین الاقوامی میچوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں ملک کا دورہ کریں گی۔ انگلینڈ کے مردوں کی 2022 ہوم سمر کا آغاز عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے ہوگا۔

انگلش ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف جمعرات 2 جون 2022 کو لارڈس میں سیریز کا آغاز کرے گی۔ سیریز کا دوسرا میچ 10 سے 14 جون تک ٹرینٹ برج اور تیسرا میچ 23 سے 27 جون تک ایمرالڈ ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم جولائی میں ٹیم انڈیا کے خلاف وائٹ بال ہوم سیریز کھیلے گی جس کا آغاز تین میچوں کی ٹی ۔20 سیریز سے ہوگا۔ ٹی۔20 سیریز کے بعد تین میچوں کی ون ڈے سیریز ہوگی ، جن میں سے پہلا میچ ایجبسٹن (9 جولائی) ، دوسری اوول (12 جولائی) اور تیسرا لارڈس (14 جولائی) میں کھیلا جائے گا۔دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز تین میچوں کی رائل لندن ون ڈے سیریز سے ہوگا۔ سیریز کے میچ ایمریٹس ریور سائیڈ (19 جولائی) ، ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ (22 جولائی) اور ایمرالڈ ہیڈنگلے (24 جولائی) میں کھیلے جائیں گے۔اس کے بعد انگلینڈ برسٹل (27 جولائی) ، صوفیہ گارڈن (28 جولائی) اور ایجس باو ¿ل (31 جولائی) میں تین میچوں کی ٹی۔ 20 سیریز میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرے گا۔