شاردل- پوپ کو اوول ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی سے ہوا فائدہ

میرا وطن نیوز

شاردل- پوپ کو اوول ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی سے ہوا فائدہ

دبئی:انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اوول میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انگلش بلے باز اولی پوپ اورٹیم انڈیا کے آل راونڈر شاردل ٹھاکر کو آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں فائدہ حاصل ہوا ہے۔اوول ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں پوپ نے 82 رن اسکو رکئے تھے جس کی بدولت انہیں نو پوزیشن کا فائدہ ہو ا ہے اور وہ 49 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں جبکہ شاردل ٹھاکر دو نصف سنچریوں کی بدولت59 چھلانگ لگا کر 79 ویں نمبر پرپہنچ گئے ہیں۔اس کے علاوہ میچ میں چار وکٹیں لینے والے ٹھاکر نے بولنگ رینکنگ میں سات پوزیشن کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 49 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو ایک مقام کا فائدہ حاصل ہو ا ہے اور وہ نویں پوزیشن پرپہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیائی فاسٹ بولر پیٹ کمنس گیندبازوں کی رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔ ہندوستانی اسپنر آر اشون دوسرے نمبر پر موجود ہیں حالانکہ وہ اب تک انگلینڈ کے خلاف چاروں ٹیسٹ میچوں کا حصہ نہیں بنے ہیں۔بلے بازوں کی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں۔ روہت شرما اور وراٹ کوہلی بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔ اوپنر روہت دوسری اننگ میں میچ میں جیت دلانے والی 127 رن کی اننگ کھیلی تھی ،جس سے اب ان کے اور کوہلی کے درمیان ریٹنگ پوائنٹس کا فرق سات سے بڑھا کر 30 ہوگیا ہے۔آل راونڈرس کی فہرست میں اشون پانچویں نمبر پر کھسک گئے ہیں ، جبکہ رویندر جڈیجہ نے تیسرا مقام برقرار رکھا ہے۔ آل راونڈر کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر سرفہرست ہیں۔