صدر کووند نے یوم فضائیہ کے موقع پر مبارکباد دی

تینوں افواج کے سپریم کمانڈرصدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے فضائیہ کے 89 ویں یوم تاسیس پر فضائیہ کے جوانوں ، سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی ہے۔

صدر نےجمعہ کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ’’ یومِ فضائیہ پر فضائیہ کے جوانوں ، سابق فوجی اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد ۔ ملک کو فضائیہ پر فخر ہے جس نے وقت وقت پر امن اور جنگ کے دوران اپنی طاقت اور صلاحیت کو ثابت کیا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ فضائیہ اس بہترین معیار کو آگے بھی برقرار رکھے گی ‘‘۔
واضح رہے کہ فضائیہ آج اپنا 89 واں یوم تاسیس منا رہی ہے۔ اس موقع پر اہم تقریب کا اہتمام دارالحکومت دہلی کے نزدیک انڈین ایئر فورس اسٹیشن پر جا رہا ہے جس میں پریڈ کے دوران فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر اور کارگو طیارے اپنے جوہر دکھائیں گے۔