پاکستان میں شدید بارش ، 17افراد ہلاک

اسلام آباد:پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں اتوار کو موسلا دھار بارش کے باعث17 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔ ژنہوا کی خبر کے مطابق،یہ اطلاع مقامی میڈیا نے دی ہے ۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے زمین دھنسنے سے چار پانچ مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ گھروں میں 16لوگ رہتے تھے ۔ اس حادثے میں 14افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے اورباقی دو کی تلاش جاری ہے ۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔