جامعہ صد یقیہ کے زیر اہتمام ثقافتی و مسابقتی پروگرام کا انعقاد

طلبا کو کیا گیا سرفراز،دینی و عصری علوم کا بہترین مرکز ہے بزم صدیق: اے ایس آئی خورشید احمد

جامعہ صد یقیہ کے زیر اہتمام ثقافتی و مسابقتی پروگرام کا انعقاد

پلول میوات:تغیراتِ زمانہ نے انگریزی زبان کو باہمی بول چال کا اہم ذریعہ بنا دیا ہے،ہمارے ملک میں ہر سرکاری و غیر سرکاری محکمات میں اسی زبان کا استعمال ناگزیر ہو گیا ہے، مذکورہ بالا خیالات کا اظہار اے، ایس، آئی حاجی خورشید نے کیا ، وہ جامعہ صدیقیہ کے زیر اہتمام منعقدہ طلبہ کی ثقافتی و مسابقتی بزمِ صدیق میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ان کے بعد صدارتی خطاب میں ڈی ایف، ایم پروفیسر وسیم اکرم عباسی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے خوشی کا موقع ہیکہ آپ لوگوں نے انگریزی تقریر بہترین انداز میں پیش کی، طلبہ کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے۔قابلِ ذکر ہے کہ جامعہ صدیقیہ عین العلوم ہوڈل روڈ نوح کی بزمِ صدیق میں اردو، عربی اور انگریزی زبان کے ہفتہ واری پروگرام منعقد ہوتے ہیں، شروع سال ہی میں نظمائے جلسہ کا انتخاب کر لیا جاتا ہے۔پروگرام میں نظامت کے فرائض جامعہ کے استاد مولانا رضوان رامپوری اور حکم کے فرائض مولانا رضوان ندوی ،مفتی تعریف سلیم ندوی اور قاری رضوان ڈکلپور نے بخوبی انجام دئے، پروگرام کے آخر میں جامعہ کے مہتمم نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ جامعہ نے عالمیت کے ساتھ انٹر پاس تک کا مکمل منصوبہ بنایا ہوا ہے، قبل ازیں پروگرام کا آغاز جامعہ کے ننھے طالب علم محمد ناصر مٹھےپور کی تلاوت اور محمد حارث ساکرس کی نعت پاک سے ہو۔