نورہ فتحی ایک بار پھر ’دھمال‘ مچانے کو تیار

ویڈیو میں نورہ اپنے گانے کو خود ہی کوریو گراف کرتی نظر آئیں اور پیر میں شدید چوٹ لگنے کے باوجود بھی کام کرتی رہیں

نورہ فتحی ایک بار پھر ’دھمال‘ مچانے کو تیار

سشمیتا سین کے نغمے ’دلبر دلبر‘ پر تِھرک کر اپنی نئی چھاپ چھوڑنے والی نورہ فتحی اب فلم ستیہ میو جیئتے ٹو میں دلربا کے روپ میں نظر آئیں گی یعنی ایک اور آئٹم نمبر۔نورہ نے نئے آئٹم نمبر ’کسو کسو‘ کی شوٹِنگ کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ ایک بار پھر دھمال مچانے آ رہی ہیں۔‘ویڈیو میں نورہ اپنے گانے کو خود ہی کوریو گراف کرتی نظر آئیں اور پیر میں شدید چوٹ لگنے کے باوجود بھی کام کرتی رہیں انکا کہنا تھا کہ وہ فلم میں ہیرو کا کردار کرنے والے جان ابرھم سے بھی زیادہ بہادر ہیں۔