انگلینڈ کی عالمی کپ ٹیم میں جوروٹ کو جگہ نہیں

میرا وطن نیوز

انگلینڈ کی عالمی کپ ٹیم میں جوروٹ کو جگہ نہیں

لندن ، 9 ستمبر:ہندوستان کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں شاندار بلے بازی کرنے والے کپتان جو روٹ کو انگلینڈ کی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے جبکہ ایون مورگن کو دوبارہ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے ۔دریں اثنا ، تیزگیندباز ٹائمل ملز نے طویل عرصے کے بعد وائٹ بال ٹیم میں واپسی کی ہے ۔انھیں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے جمعرات کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی ٹیم میں جگہ ملی ہے ۔ ملز نے آخری بار 2018 میں لارڈز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ الیون کے لیے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا ، جبکہ انگلینڈ کے لیے انہوں نے آخری بار فروری 2017 میں بنگلور میں ہندوستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کھیلا تھا۔انگلینڈ مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ نے ایک بیان میں کہا: "اس سیزن کے ٹی 20 بلاسٹ اور 'دی ہنڈریڈ' میں ملز کی پرفارمنس نے ٹیم میں ان کی جگہ کو مضبوط کیا ہے ۔