گوتم گمبھیر نے گرین انڈیا چیلنج میں پودے لگائے

میرا وطن نیوز

گوتم گمبھیر نے گرین انڈیا چیلنج میں پودے لگائے

نئی دہلی،:مشرقی دہلی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے گرین انڈیا چیلنج میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگائے ہیں۔ راجیہ سبھا رکن جے سنتوش کمار کی جانب سے شروع کیے گئے گرین انڈیا چیلنج سے ترغیب پا کر مسٹر گمبھیر نے نئی دہلی کے وویکانند پارک واقع اپنے رہائشی احاطے میں پودے لگائے ہیں۔ اس موقع پر شجرکاری کے بعد گرین انڈیا چیلنج کے نمائندے مسٹر گمبھیرکو ‘وِرِکش ویدم’ کتاب تحفے میں دی۔ اس موقع پر مسٹر گمبھیر نے کہا کہ گرین انڈیا چیلنج ایک ترغیب و تحریک کو فروغ دینے والا پروگرام ہے اور اس میں ہر کسی کو حصہ داری کرکے پودے لگانے چاہیے ۔وہ پودے لگا کر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے ہر شخص سے اس چیلنج کے تحت کم از کم ایک پودا لگانے کی بھی اپیل ہے ۔