سابق کانگریسی لیڈر ششمیتا دیو راجیہ سبھا کےلئے نامزد

کانگریس چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں آنے آسام کی مشہور خاتون ششمیتا دیو کو ترنمول کانگریس نے راجیہ سبھا کےلئے نامزد کیا ہے ۔

سابق کانگریسی لیڈر ششمیتا دیو راجیہ سبھا کےلئے نامزد

 کانگریس چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں آنے آسام کی مشہور خاتون ششمیتا دیو کو ترنمول کانگریس نے راجیہ سبھا کےلئے نامزد کیا ہے ۔
ششمیتا دیو کے ترنمول کانگریس میں شمولیت کے بعد انہیں تری پورہ کا چارج دیا گیا ہے۔ترنمول کانگریس انہیں راجیہ سبھا بھیج کر ان کے قد اور تجربہ سے فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے ۔4 اکتوبر کو ملک بھر کی پانچ ریاستوں میں راجیہ سبھا کی چھ نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ اس کی ایک نشست مغربی بنگال سے ہے۔ مغربی بنگال سے راجیہ سبھا کی ایک نشست مانس بھوئیان رکن اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی ہے۔ ترنمول کانگریس نے سشمیتا دیو کو اس کےلئےنامزد کیا ہے۔ مغربی بنگال کے علاوہ آسام ، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔
ترنمول کانگریس نےنے ٹویٹ کے ذریعہ اطلاع دی ہے کہ وہ سشمیتا دیو کو راجیہ سبھا کےلئے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ممتا بنرجی کا وژن خواتین کو بااختیار بنانا اور سیاست میں ان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانا ہے ، جس سے ہمارے معاشرے کو مزید تقویت حاصل ہوگی ۔
راجیہ سبھا کےلئےنامزد ہونے کے بعد سشمیتا دیو نے کہا کہ میں ممتا بنرجی اور ابھیشک بنرجی کا شکر گزار ہوں۔ میں نہیں جانتی کہ میں اس اعزاز کا مستحق ہوں یا نہیں ، لیکن میں اپنی ٹیم کے وژن کو آگے لے جانے کے لیے تیار ہوں۔
ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق پارٹی نے دو اہم وجوہات کی بنا پر سشمیتا دیو کو راجیہ سبھا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آل انڈیا کانگریس خاتون سیل کی سابق صدر سشمیتا کے تجربے کو پارلیمانی سیاست کے ساتھ ساتھ تنظیم میں استعمال کرنا چاہتی ہے۔ سشمیتا فی الحال تریپورہ میں ترنمول کانگریس کی تنظیموں کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ سشمیتا کے والد سنتوش موہن دیو تریپورہ سے رکن پارلیمنٹ تھے۔ یہی وجہ ہے کہ سشمیتا دیو تریپورہ کواچھی طرح سے جانتی ہیں۔ تریپورہ کے لوگ بھی اس کے بارے میں مختلف جذبات رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ممتا بنرجی نے تریپورہ میں سشمیتا کو خصوصی ذمہ داری دی ہے۔ ترنمول سشمیتا کو پورے شمال مشرقی ہندوستان میں اپنی تنظیم بنانے کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ اس کے علاوہ ترنمول ذرائع نے بتایا کہ سشمیتا کو خواتین ووٹروں کے دل جیتنے کے لیے پارلیمنٹ بھیجا جا رہا ہے۔
اسمبلی میں ترنمول کانگریس کو اکثریت حاصل ہے اس لئے ان کی جیت یقینی ہے مگر سوال یہ ہے کہ بی جے پی یہاں امیدوار دیتی ہے یا نہیں ۔یا وہ جواہر سرکار کی طر ح بلامقابلہ منتخب ہوں گی۔یواین آئی۔