دہلی: چارمنزلہ عمارت زمیں بوس،2معصوموں کی موت

 دہلی: چارمنزلہ عمارت زمیں بوس،2معصوموں کی موت

نئی دہلی:شمالی دہلی کے ملکہ گنج علاقے /سبزی منڈی علاقہ میں پیر کو صبح ایک چار منزلہ عمارت کے زمیں بوس ہونے سے دو معصوموں کی موت ہوگئی، جبکہ پانچ لوگ زخمی ہوگئے۔ دیر شام تک جے سی بی کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری رہا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ صبح11:50بجے تیز دھماکہ کے ساتھ تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔
ہندوستھان سمارچار کے مطابق، اس سے چاروں طرف افراتفری کا ماحول ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر اس کی اطلاع پولس اور فائربریگیڈ محکمہ کو دی اور خود ہی بچاو¿ وراحت کے کاموں میں مصروف ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولس کے علاوہ فائربریگیڈ محکمہ ، آفات کنٹرو، سول ڈیفینس، کارپوریشن کا دستہ اور کیٹس ایمبولینس موقع پر پہنچ گئے۔ 
حادثے کے وقت وہاں سے گزر رہے دو معصوم بھائیوں کی ملبے کی زد میں آنے سے موت ہوگئی، جب کہ پانچ دیگر لوگ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کا باڑہ ہندو راو¿ اسپتال میں علاج جاری ہے۔ پولس نے مرنے والوں کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سبزی منڈی مردہ گھر بھیج دیا ہے۔
پولس کے مطابق، دیر شام تک ملبہ ہٹانے کا کام جاری رہا۔ مقامی لوگوں نے ملبے میں کچھ اور لوگوں کے دبے ہونے کے شک کا اظہار کیا ہے۔ راحت وبچاو¿ دستہ ملبے میں پھنسے باقی لوگوں کی تلاش میں مصروف ہے۔ حادثے کی سبزی منڈی تھانہ پولس جانچ کررہی ہے۔