ہند پاک میچ سے قبل عمران خان نے پاکستان کی جیت کیلئے مانگی دعا

ہند پاک میچ سے قبل عمران خان نے پاکستان کی جیت کیلئے مانگی دعا

نئی دہلی: ٹی-20 عالمی کپ  کا یہ سب سے بڑا مقابلہ آج شام دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کے مداح اور سابق عظیم کرکٹر اپنی اپنی ٹیموں پر داوں لگا رہے ہیں۔ اس درمیان پاکستان کے وزیر اعظم اور سابق کپتان عمران خان  نے بھی پاکستانی ٹیم کو جیت کے لئے کہا، ’انشاء اللہ اس بار پاکستان کی جیت ہوگی‘۔جیو ٹی وی کے مطابق، اس میچ سے پہلے باضابطہ طور پر عمران خان کے دفتر سے ایک بیان جاری کیا گیا۔ اس میں ہندوستان کے خلاف ٹی-20 عالمی کپ کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم کی جیت کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔ عمران خان نے بیان میں کہا ہے، ’ہندوستان کو شکست دینے کے لئے اس ٹیم میں صلاحیت ہے۔ انشاء اللہ پاکستان کی ٹیم اس میچ میں ضرور ہندوستانی ٹیم کو ہرائے گی‘۔
واضح رہے کہ عمران خان کے کپتان رہتے ہوئے بھی پاکستانی ٹیم کبھی بھی ہندوستان کو عالمی کپ میں نہیں ہرا سکی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ عالمی کپ میں پاکستان کے لئے شکست کا سلسلہ 1992 میں شروع ہوا تھا۔ اس وقت عمران خان ہی کپتان تھے۔ اس کے بعد سے لے کر اب تک ٹیم انڈیا ونڈے عالمی کپ میں پاکستان کو 7 بار ہرا چکی ہے۔ اس کے علاوہ ٹی -20 عالمی کپ میں بھی پاکستان کو ہندوستان کے ہاتھوں جب تک 5 بار زبردست شکست ملی ہے۔