شیکھر دھون سے عائشہ مکھرجی نے لیا طلاق

میرا وطن نیوز

شیکھر دھون سے عائشہ مکھرجی نے لیا طلاق

نئی دہلی:ٹیم انڈیا کے تجربہ کار اوپنر شیکھر دھون کی شریک حیات رہی عائشہ مکھرجی نے ان سے طلاق لینے کے بعد اب انسٹا گرام پر دھون سرنیم والااکاونٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا ہے ۔ واضح ہو کہ شیکھر دھون کے ذریعہ اپنی بیوی عائشہ مکھرجی سے طلاق لینے کی خبریں ہیں۔ ان دونوں نے سال 2012 میں شادی کی تھی اور 2014 میں جوڑے نے ایک بیٹے کو جنم دیا جس کا نام زوراور ہے۔ عائشہ کی پہلی شادی سے دو بیٹیاں بھی ہیں۔ عائشہ نے ایک دن پہلے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے طلاق کی تصدیق کی ہے ، لیکن ابھی تک اس معاملے پر شیکھر دھون کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ البتہ سوشل میڈیا پر عائشہ کی بہت سی سرگرمیوں سے یہ بات واضح ہے کہ اب دونوں الگ ہوگئے ہیں۔