وردھا میں کشتی پلٹنے سے 11 افرادکے ڈوبنے کا خدشہ

مہاراشٹر کے امراوتی ضلع میں منگل کی صبح ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 11 افراد کے وردھا ندی میں ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔

وردھا میں کشتی پلٹنے سے 11 افرادکے ڈوبنے کا خدشہ

 مہاراشٹر کے امراوتی ضلع میں منگل کی صبح ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 11 افراد کے وردھا ندی میں ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق ضلع امراوتی کے بنودا شہید پولیس اسٹیشن کے تحت شری علاقہ جھنج میں صبح 10.30 بجے کے قریب تین خاندانوں کے 11 افراد کو لے جانے والی کشتی ندی میں الٹ گئی۔واقعے کی صحیح وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افرادسوارتھے۔ذرائع نے بتایا کہ اس درمیان ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ مقامی پولیس اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اب تک ندی سے ایک نابالغ لڑکی سمیت تین لاشیں برآمد کی ہیں اور دیگر لاشوں کی تلاش جاری ہے۔یواین آئی