راجدھانی میں کورونا کے 57نئے معاملے درج

میرا وطن نیوز

راجدھانی میں کورونا کے 57نئے معاملے درج

نئی دہلی:دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے معاملوں میں الٹ پھیر جاری ہے لیکن اعداد و شمار سے ظاہر ہے کے وبا قابو میں ہے اور زیادہ نئے معاملے رپورٹ نہیں ہو رہے ہیں۔ کل یعنی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔ 19 وبا کے 57 نئے معاملے رجسٹرڈ ہوئے اور متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید 44 کا اضافہ ہوا۔سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ متاثرہ معاملوں کی تعداد بڑھ کر 1738211ہوگئی ہے۔ اسی طرح کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14،12،716 ہو گئی ہے۔اس دوران دارالحکومت میں کوئی بھی کورونا سے نہیں مرا جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 28083ہے۔ دہلی میں سرگرم معاملے بڑھ کر 13 اور بڑھ کر اب 412 ہو گئے ہیں۔دارالحکومت میں مثبت شرح 0.05 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 1.74 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74540افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے۔ واضح رہے دہلی میں وبا کی دوسری لہر کے دوران لوگوں کو بہت پریشانی ہوئی تھی ایک تو مریضوں کی تعداد بہت زیادہ تھی اور ساتھ میں بنیادی طبی سہولیات کا فقدان تھا۔ اس دوران آکسیجن کے لئےمریضوں کے رشتہ دار بہت پریشان رہے۔